جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان
فائل:فوٹو
لاہور:سینئر سیاسی رہنما ء جہانگیر ترین نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔
جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.