سری لنکا نے پہلے سپر فور میں افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

شارجہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے پہلے سپر فور میں افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا ، لنکن ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نےمقررہ 20 اوور میں6وکٹوں کے نقصان پر275رنز بنائے تھے جس میں رحمان اللہ گرباز کے84اور ابراہیم زدران کے 40 رنز شامل تھے۔

سری لنکا نے جواب میں جارحانہ کرکٹ کھیلی اور وکٹیں گرنے کے باوجود رنز کی رفتار کم نہیں ہونے دی، افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان مہنگے باولر ثابت ہوئے۔

راشد خان نے ایک وکٹ کےلئے 39 رنز دیئے، سری لنکا کی طرف سےنسانکا نے35،کوشل مینڈس36، گناتھیلیکا 33 ،راجا پکسے 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی طرف سے نجیب الرحمان اور نوین نے 2،2جب کہ راشد خان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مقررہ 20 اوورز میں افغان ٹیم نے6 وکٹوں کے نقصان پر175رنز بنائے، راشد خان 9رنز بنا کرآوٹ ہوئے ، سری لنکا کی طرف سےدلشان مدو شانکا نے2 کھلاڑی آوٹ کئے۔

تھکشانہ، فرنینڈوکے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ، دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ اس سے قبل گرباز جب تک وکٹ پر موجود رہے لگتا تھا دو سو تک ٹوٹل پہنچ جائے گا۔

ان کے آوٹ ہوتے ہی رنز کی رفتار تھم گئی،حضرت اللہ زازئی13، ابراہیم زدران 40،نجیب اللہ 17،محمد نبی 1 اورراشد خان نے 9 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم نےہفتہ کو آرام کیا ہے اور آج سپر فور کے دوسرے میچ بھی روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

Comments are closed.