حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وقت دْور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے۔کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بندہونگی،لوگ سڑکوں پرہونگے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپے اوربڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں ان کی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے۔اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

Comments are closed.