ملک بھر میں کورونا کی شرح میں کمی آنے لگی

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 671 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائر س کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا تاہم اس وقت بھی کورونا وائرس میں مبتلا 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.