بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے،شیخ رشید
فائل :فوٹو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا ہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا۔اس قرض کی واپسی قوم نیکرنی ہے۔20سے زیادہ مرتبہ لیے جانے والے قرض پر، جسے قوم نے ادا کرنا ہے، وزرا شادیانے بجارہے ہیں۔
بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2022
انہوں نے کہا کہ پانی کاریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کاریلہ سڑکوں پرآئیگا۔کروڑوں افرادکی بقا کی جنگ میں سیاست دان اب بھی دست وگریباں ہیں۔ستمبرستمگرہوگا۔بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کیبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئیگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کاپتا چل سکے۔
Comments are closed.