جب تک حقیقی آزادی حاصل نہ کرلوں میں سڑکوں پر رہوں گا، عمران خان
راولپنڈی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے آج میرے ملک میں مہم چل رہی ہے جس کاایک ہی مقصد ہے کہ میری قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دیا جائے.
لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا میرے نوجوانوں آپ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے اس پاکستان میں کھڑا ہونا ہے جس کےلئے قائداعظم اور علامہ اقبال نے بات کی یا پھر اس پاکستان میں جو قانون سے اوپر ہیں اور طاقتور قانونو توڑتے ہیں۔
میرے نوجوانوں مستقبل آپکا ہے آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسا پاکستان چاہیے، یہاں غریب کے لئے اور قانون اور امیر کے لیے اور قانون ہے جسکی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکا۔
#پنڈی_کپتان_کا pic.twitter.com/UqAPQxi2gl— PTI (@PTIofficial) August 21, 2022
انھوں نے کہا آج لیاقت باغ سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کررہا ہوں ، لیاقت باغ ایک تاریخی جگہ ہے لیاقت علی خان کی شہادت ہوئی۔
عمران خان نے کہا جب تک حقیقی آزادی حاصل نہ کرلوں میں سڑکوں پر رہوں گا، عمران خان نے سوال کیا کہ عمران خان کو ہٹانے کی ضرورت پڑی؟ کیا منی لانڈرنگ کررہا تھا، چوری کررہا تھا۔
انھوں نے کہا نوازشریف میرے جیسے عرصہ میں حکومت میں رہا اور 17 فیکٹریاں بنا لیں تھیں، انھوں نے کہا عمران خان امریکہ کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا یہی قصور ہے۔
The moment when Chairman @ImranKhanPTI arrived. A magical reception for a people’s leader.#پنڈی_کپتان_کا #WeCantBreathe pic.twitter.com/KtT0ZLcZDh
— Staunch Insafi (@StaunchInsafi) August 21, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو خارجہ پالیسی دوسروں کے مفاد میں ہو میں اس کے خلاف گیا ، میں نہیں چاہتا کہ میری فضائی حدود استعمال ہو اور افغانستان میں حملہ ہو، میں بردار ملک کے خلاف ایسا کیوں کروں گا۔
عمران خان نے اگر میں اپنی قوم کو سستا پٹرول دے سکتاہوں تو کیوں نہ دوں، ہمارے ہاں غلام بیٹھے ہوئے ہیں ، امریکہ کی جنگ میں قبائلی علاقوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے،35 لاکھ قبائلیوں نے نقل مکانی کی۔
انھوں نے کہا تھوڑے سے ڈالرز کےلئے ملک کو نقصان پہنچایا گیا،میں شروع دن سے اس بات کا حامی رہا ہوں کہ طاقت کا استعمال کسی مسلے کا حل نہیں ہے۔
جاری ہے
Comments are closed.