رانا ثناء اللہ خود بھی تشدد کا شکار ہوئے لیکن سیکھا کچھ نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہےرانا ثناء اللہ خود بھی تشدد کا شکار ہوئے لیکن سیکھا کچھ نہیں ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ رانا ثنا جیسا شخص وزیر داخلہ ہے۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا تو اس کی آزادانہ انکوائری کرائیں۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا توپھر انکوائری سے کیوں گھبرا رہے ہیں، تشدد کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے، میں نے کہا تھا انکوائری میں سعد رفیق اور مصطفی نواز کھوکھر کر ڈال لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 8 دن ہوگئے ہیں اب ویڈیو چل رہی ہے اگر ویڈیو ٹھیک ہیں تو اچھی بات ہے، شہباز گل نے خود بتایا کہ کس طرح ٹارچر کیا گیا، سی آئی اے کے تھانے میں گھنٹوں پٹی باندھ کر رکھا گیا، پولیس کے چھتر سے اس کی پٹائی کی گئی، ہم کہاں رہ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج سے 1400 سال پہلے اسلام نے قیدیوں کے حقوق دیے تھے، شہباز گل سے عمران خان اور ان کے وکیلوں کو ملنے نہیں دیا گیا، مجسٹریٹ صاحبہ پر تو ہم ایڈمنسٹریٹو کارروائی کر ہی رہے ہیں۔

انھوں نے کہا شہباز گل کا ٹارچر کا کیس بھی کر دیا گیا ہے، کیوں کہ انہوں نے کسٹڈی میں لیا تھا، 22 اے کے اوپر شہبازگل پر تشدد کے حوالے سے آئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ عمران خان نے کہا کہ میں آپ کے خلاف لیگل کارروائی کروں گا، کل سے یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے دھمکی دی ہے، رانا ثنا اللہ کی پنجاب اسمبلی کی تقریر اٹھا کر سن لیں میں انہیں دہرا بھی نہیں سکتا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جس دن یہ عوام کے سامنے جائیں گے انہیں پتہ چل جائے گا، انہیں لگتا ہے کہ یہ پہرے اور بند کمرے انہیں عوام کے غضب سے بچا سکیں گے؟ یہ سیاست نہیں، یہ سارے ڈرے سہمے چہرے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم نے جو ترقی کی تھی نام نہاد حکومت اسے برباد کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کمزور دل والے کھڑے نہیں ہوسکتے، جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ کھڑے ہیں، مریم نواز نے جنہیں استعفے کا کہا وہ دونوں بھاگ گئے، عمران خان کے کہنے پر سب نے استعفی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر ریلی ہوئی یہ صرف عمران خان کر سکتا ہے، کہتے تھے فلاں فلاں کراؤڈ پلر ہیں، تو پھر عمران خان کے جواب میں جلسہ کریں۔

فواد چودھری نے کہا کہ لمپی سکن کی بیماری پاکستان کی سیاست کو بھی لاحق ہے، ایم کیو ایم کی حالت کوئی نہیں رہی، ایم کیو ایم نے لالچ میں آکر کراچی کو لیٹ ڈاون کیا، کراچی کے لوگ ایم کیو ایم کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

Comments are closed.