پی ٹی آئی نے شہباز گل پرتشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کردئیے
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شہباز گل پرتشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کردئیے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور فواد چودھری، ڈاکٹر شیریں مزاری اور اسلام آباد کیصدر علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنما پولیس لائن ہیڈکوارٹرزپہنچے۔ پی ٹی آئی رہنماوٴں نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں عوام سے آج (20 اگست ) کو شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے ثبوت جمع کروانے یا بیان دینے کا کہا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کچھ تصویری ثبوت تھے جواسلام آباد پولیس کے حوالے کردئیے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی لگائی کہ شہباز گل کے حوالے سے انکوائری کی جائے۔جج صاحب نے جب تشدد کے بارے میں پوچھا تو شہباز گل نے اپنی کمر دکھائی۔
راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے۔ ہم نے اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے توقع ہے کہ یہ ثبوت جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے تو انصاف ہوگا۔
Comments are closed.