جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات
فائل فوٹو
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وفاقی حکومت کی ایڈوائس پر دی۔
جمیل احمدکی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی پانچ سال کے لئے ہے ۔خزانہ ڈویژن کی جانب سے جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔
جمیل احمداس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔
Comments are closed.