بنی گالہ کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں، مونس الہًی

لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہطی کے صاحبزادے نے کہا ہے بنی گالہ کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں، مونس الہًی کا ٹویٹ۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہًی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بنی گالہ کی طرف نقل و حرکت کا سنا ہے اس کے تحفظ کےلئے پنجاب پولیس بھیج رے ہیں۔

دوسری طرف بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شہبازگل کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جارہاہے۔

اجلاس میں بابراعوان اور دیگر شریک ہیں مزید گرفتاریوں اور جواب میں قانونی کارروائی کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

Comments are closed.