معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،دہشتگردی کا آغازانکی سیاست کودفن کردے گا

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،دہشتگردی کا آغازانکی سیاست کودفن کردے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل لا ئسنس دئیے مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی و توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،بھتہ اور دہشتگردی کا آغازانکی سیاست کودفن کردے گا۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ حساس ترین مرحلے پر 12تاریخ 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور13 اگست کی رات 11بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔

Comments are closed.