عمران خان کی نااہلی کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ کو بنیاد بنایا گیاہے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی بیان حلفی جمع کروانے پر عمران خان کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے۔
عمران خان سے بطور ایم این اے اورسابق وزیراعظم حاصل مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔
وضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا ہے اور جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کوفنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیاہے۔
Comments are closed.