پاکستان کی خواتین ٹیم کو بھارتی لڑکیوں نے 8 وکٹوں سے شکست دید ی
برمنگھم : دولت مشترکہ کھیلوں کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو بھارتی لڑکیوں نے 8 وکٹوں سے شکست دید ی قومی خواتین ٹیم کی بری کارکردگی کا سلسلہ نہ رک سکا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے گروپ اے کے پانچویں میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس سو جیت لیا مگر میچ نہ جیت سکیں.
پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تباہ کن ثابت ہوا، قومی ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائنز پڑوسی ملک کی باولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی۔
ٹیم 18اوورز میں 99رنز بنا کر آوٹ ہوگئی،اوپنرز منیبہ 32رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، عالیہ ریاض 18اور بسمہ معروف 17رنز بنا سکیں،اومامہ سہیل 10، عائشہ نسیم 10،فاطمہ ثنا8 ، کائنات امتیاز 2 اورڈیانہ بیگ صفر پر آوٹ ہوئیں۔
بھارت کی طرف سے سنے رانا اوررادھا یادیو نے 2،2 وکٹیں لیں جب کہ رینکا سنگھ،میھگانہ سنگھ اور شفالی ورما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف11.4 اوورز میں پورا کرلیا،سمرتی مندھانہ 63 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں، شفالی ورما 16 اور میگھانہ 14رنز بنا کر آوٹ ہوئیں،طوبہ حسن اور اومامہ سہیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
Comments are closed.