تائیوان معاملے پر امریکہ اور چین کے درمیان پھر تلخی

واشنگٹن: چین نے تائیوان کے مسئلے پرامریکہ کو خبردار کیاہے کہ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو میں تائیوان کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ون چائنا پالیسی کا احترام کرے۔ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔ تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

چینی اورامریکی صدور کے درمیان دو گھنٹے سے زائد دورانیے کی کال میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ امریکہ تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔امریکہ کی تائیوان کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے مجوزہ تائیوان کے دورے پرچین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

Comments are closed.