کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 افرادچل بسے
اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے، موذی وائرس کے 532 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شدت میں تیزی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد رہی، 532 افراد کورونا وائرس کا شکار بنے۔
COVID-19 Statistics 24 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,402
Positive Cases: 532
Positivity %: 2.74%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 179— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 24, 2022
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.47 فیصد تک جا پہنچی۔
فیصل آباد میں کورونا کے 6.86 فیصد جبکہ صوابی میں 6.38 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے اور ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 5.23 فیصد، اسلام آباد میں 4.16 فیصد اور ملتان میں 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد، راولپنڈی میں 3.45 فیصد اور پشاور میں 3.01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.