سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا لئے

فوٹو: فائل

گال: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا لئے، گال میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے6وکٹیں گر گئیں،نواز نے 2وکٹ بنائیں، نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ کی ایک ایک وکٹ۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلی وکٹ کی شراکت میں92رنز بنے ،پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی او شاندا تھے جو محمد نواز کی بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں50رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ4رنز کے اضافے کے بعد96رنز پر گری جب کوسل مینڈس 3رنز پرآغا سلمان کی تھرو پر رن آو ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔

تیسرے آوٹ ہونے والے کپتان کرو نا رتنے تھے جو اچھا کھیلتے کھیلتے ایک ریورس شاٹ کھیلنے کی کوشش میں یاسر شاہ کی بال پر گلی میں کھڑے نسیم شاہ کو کچ تھما کر چلتے بنے، وہ 40رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 195رنز پر گری جب میتھیو42رنز بنا کر نعمان علی کی بال پررضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے، پانچویں وکٹ 258رنز چندی مل کی تھی جو کہ نواز کو بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں فواد عالم کو کیچ دے بیٹھے ، انھوں نے80رنز بنائے۔

سری لنکا کے چھٹے آوٹ ہونے والے دنن جائیا ڈی سلواتھے وہ33رنز پر نسیم شاہ کی بال پر کلین بولڈ ہوئے،پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کا اسکور 315رنز تھا ،ڈیکویلا 42اورویلالج 6رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو کھلایا گیاہے جب کہ نعمان علی شاہین شاہ کی جگہ کھیل رہے ہیں جو کہ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ

پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا، ٹیم میں2تبدیلیاں متوقع ہیں، ان فٹ ہونے والے فاسٹ باولر شا ہین شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گےمیچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے9بجے شروع ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے سلمان آغا کی جگہ فواد عالم کو جگہ دی جائے گی۔

شاہین شاہ کی جگہ کس باولر کو کھلانا ہے اس پر غور کیا جارہا ہے اور فیصلہ ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا، اظہر علی نے 40اور43رنز کی اچھی اننگز کھیلی ہیں اور توقع ہے وہ دوسرا ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے اور اگر پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا تو یہ پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔

Comments are closed.