تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر178 روپے تھا جواب 224 روپے کا ہوگیا،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر178 روپے تھا جواب 224 روپے کا ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر 178 روپے کا تھا جو اب 224 روپے کا ہوگیا ہے اورآئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خراب معاشی صورتحال سے ظاہر ہوگیا کہ شریف خاندان کو معیشت یا انتظامی امور چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔ ان کی واحد مہارت چوری، منی لانڈرنگ اوراین ا?ر او حاصل کرنے میں ہے۔ عوام حکومت تبدیل کرنے کی سازش اورپاکستان کو اس ابتر حال تک پہنچانے کے ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔

Comments are closed.