منی لانڈرزحکمران بن گئے، شیخ رشیداحمد
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔400ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔
ایک بیان میں شیخ رشیداحمدنے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے۔9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگی۔سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔انڈیا سے تجارت،اسرائیل سے دوستی،ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈاہے۔انہوں نے کہاکہ 31 فیصد مہنگائی،15فیصد شرح سودبڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا۔وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔منی لانڈرزحکمران بن گئے۔لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ20نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔
Comments are closed.