جاوید اختر نے مجھے ذہنی تناوٴ میں مبتلاکرکے خودکشی پراکسایا،کنگنا رناوت
ممبئی: ناموربالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کاکہناہے کہ مشہورشاعر اوررائٹر جاوید اختر نے مجھے ذہنی تناوٴ میں مبتلاکرکے خودکشی پراکسایاوہ چاہتے تھے کہ میں خود کشی کرلوں ۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے جاوید اختر پردھمکیاں دینے اورخودکشی پراکسانے کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر نے ہریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پرمیری بے عزتی کی اوردھمکیاں دیں۔جاوید اختر کی جانب سے کنگنا رناوت پرہتک عزت کا مقدمہ کیا گیا ہے۔
ممبئی کی مقامی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کردیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ جاوید اخترنے ذہنی تناوٴ اورکرب میں مبتلا کیا۔وہ چاہتے تھے کہ ان کی دھمکیوں کے دباوٴمیں آکر میں خود کشی کرلوں۔
Comments are closed.