دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل،مناسک حج کا آغاز کل سے ہو گا
مکہ مکرمہ :مناسک حج کا آغاز کل سے ہورہاہے ، دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔رواں برس کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے
حکام کے مطا بق سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دے دی ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے 18 سے 65 سال کے مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
حکام کاکہناہے کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کْش محلول بھی استعمال کیا جائے گا
واضح رہے کہ گزشتہ دو برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے صرف چند ہزار سعودی شہریوں کو اجازت دی گئی تھی۔ جبکہ کورونا وبا سے قبل 2019 میں 26 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی ادائیگی کی تھی۔
Comments are closed.