بارشوں کا سلسلہ مزید کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اسلام آباد:جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ابررحمت برسنے پر گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباداورراولپنڈی کے مختلف علاقے بارشی پانی میں ڈوب گیا،سٹرکیں، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔متعدد گھروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے.
جس پرمکینوں نے نتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے جبکہ مضافاتی اوربالائی اور سیاحتی مقاما ت مری ،نتھیاگلی ،گلیات ،ایبٹ آباد،آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے ر دیگرشہروں میں بھی بادل خوب برسے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ مزید کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، رپورٹ کےمطابق چند دن مزید بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد کشمیر، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے.
خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
Comments are closed.