سپریم کورٹ فیصلہ قبول ہے، حمزہ شہباز،اچھا فیصلہ آیا، پرویز الٰہی

لاہور: سپریم کورٹ فیصلہ قبول ہے، حمزہ شہباز،اچھا فیصلہ آیا، پرویز الٰہی کا سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل بھی سامنے آیا ہے ،اس حوالے سے دونوں رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے عدالت نے جو کہا فیصلہ قبول ہے۔ میرے پاس اکثریت موجود ہے لیکن ضمنی انتخابات ہو لینے دیں جس کو اکثریت ملی فیصلہ ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہاز نے کہا اب پنجاب میں آئینی بحران ختم ہو گیاہے،کابینہ نہیں تھی پھر بھی عوام کو دو ارب روپے کی سبسڈی دی،پی ٹی آئی اور ق لیگ خود سیم پیج پر نہیں ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے نے کہا ہے سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ ہے جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی ۔ حمزہ شہباز نے بھی کہا ہے کہ کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ 22 جولائی تک ہاوس مکمل ہو جائے گا پھر الیکشن ہو گا ،انھوں نے واضح کیا کہ 22 جولائی کو اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگا۔

انھوں نے کہا الیکشن والا اجلاس اور کہیں نہیں ہوگا جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہئیے یہی جمہوریت ہے۔

Comments are closed.