وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہ دوسری ملاقات ہے،اس سے قبل اپریل میں ملاقات ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی، اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تحت ملکی سکیورٹی، معاشی معاملات اور چینی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں سی پیک کے حفاظتی انتظامات سمیت امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.