سیمنٹ، سریا بھی مزید مہنگا ہوگا تعمیراتی صنعت پر 10 فیصد سپر ٹیکس کا اعلان
، اسلام آباد: سیمنٹ، سریا بھی مزید مہنگا ہوگا تعمیراتی صنعت پر 10 فیصد سپر ٹیکس کا اعلان، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، اسٹیل سمیت بعض دیگر صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو میں ایک بار سابق حکومت پہ ملبہ ڈالتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی، معیشت دیوالیہ ہونے جارہی تھی.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، اتحادی حکومت نے مشاورت کرکے بڑے جرات مندانہ فیصلے کیے، ان فیصلوں سے شارٹ ٹرم میں مشکلات آئیں گی لیکن ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد سخت فیصلے ملکی مفاد میں کئے، ہمارا
پہلا بجٹ ہے جس میں معاشی وژن دیا ہے لیکن کوئی سبزباغ نہیں دکھاؤں گا، مہنگائی کا طوفان ہے، اس کوکم کرنے کے لیےاقدامات کریں گے.
شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ عام آدمی کو ٹیکس سےبچانے کے لیے صنعتوں پرٹیکس لگایا ہے.
ان کا کہنا تھا سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری ، آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سالانہ 15کروڑ روپے سے زائد آمدن کمانے والے پرایک فیصد، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیکس لگنے سے سیمنٹ سریا اور تعمیراتی صنعت کتنی قیمتیں بڑھائے گی اور حکومت نے اس کیلئے کتنی پیش بندی کی ہے.
Comments are closed.