سری لنکا نے30 سال بعد آسٹریلیا کو ہرا کر ون ڈے میچزسیریز جیت لی
کولمبو: سری لنکا نے30 سال بعد آسٹریلیا کو ہرا کر ون ڈے میچزسیریز جیت لی، چوتھے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 258 رنز بنائے جس میں چریتھ ہنسا لنکانے110، دھنن جایا ڈی سلویٰ نے 60،رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کے ہسا رنگا 21 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جب میزبان ٹیم کا کوئی اور کھلاڑی 19 رنز سے آگے نہ بڑھ سکا۔
A thrilling win for Sri Lanka in Colombo, powered by Charith Asalanka 💪#SLvAUS Talking points 👇https://t.co/6MX84I0VqP
— ICC (@ICC) June 21, 2022
آسٹریلیا کی طرف سےمچل مارش، کمنز اورکنومن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایک وکٹ گلن میکسول نے حاصل کی، 3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔
جواب میں مہمان ٹیم آسٹریلیا مقررہ 50اووز میں254 رنز پر ہمت ہار گئی، وارنر ایک رنز کی کمی سے سنچری بنانے میں ناکام رہے اور99 رنز پر آوٹ ہوئے۔
فنچ صفر، مچل مارش26،مارنس لوبرشین 14، ایلکس کیری19،ہیڈز 27، گرین 13، کمنز 35اور میتھیوز کنو من 15 رنزبنا کر آوٹ ہوئے۔
A good start for Australia in the fourth ODI in Colombo 👊
Watch the #SLvAUS series on https://t.co/CPDKNxpgZ3 (in select regions) 📺
📝 Scorecard: https://t.co/KsvSxzhdTs pic.twitter.com/HGfLOyGGa7
— ICC (@ICC) June 21, 2022
سری لنکاکی طرف سےچمکا کرورتنے2، ڈی سلویٰ اورونڈرسے نے2،2 وکٹیں حاصل کیں،ڈکشانا، ہراسنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سنچری میکرہنسا لکا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، سری لنکا نے30 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3 ایک سے کامیابی حاصل کی۔
Comments are closed.