وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹانے کی سماعت کرنے والا بنچ پھر تبدیل
فوٹو: فائل
لاہور( ویب ڈیسک )وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹانے کی سماعت کرنے والا بنچ پھر تبدیل کردیاگیا ہے ۔
درخواست میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو چیلنج کیاگیا ہے اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے گیا ،اس سے قبل چیف جسٹس نے انتظامی مصروفیات کے باعث کیس جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں ٹرانسفر کیا تھا۔
اب 20جون کو جسٹس شجاعت علی خان کے بجائے جسٹس شاہد وحید سماعت کریں گے، جسٹس شجاعت علی خان کی بہالپور بینچ میں مصروفیت کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا۔
Comments are closed.