کپتان بابراعظم کی گلوز پہن کر فیلڈنگ،پاکستان کو 5رنز کی پنالٹی پڑ گئی
ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کپتان بابراعظم کی گلوز پہن کر فیلڈنگ،پاکستان کو 5رنز کی پنالٹی پڑ گئی،یہ واقعہ ویسٹ انڈیز میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔
کرکٹ قوانین کے مطابق وکٹ کیپر کے سوا کسی بھی فیلڈر کو گلوز پہننے کی اجازت نہیں ہوتی، میزبان کپتان کی اس غلطی پر ویسٹ انڈیز کو 5 پنالٹی رنز دیئے گئے تھے۔
دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ یکطرفہ ہونے کی وجہ سے ان رنز سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا لیکن کسی کانٹے دار مقابلے میں اس طرح کی غلطی مہنگی پڑسکتی تھی۔
پاکستان نے اس ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا ۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 32.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئی، بروک کے 42رنز کے علاوہ کوئی بیٹر اچھا نہ کھیل سکا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ونڈے اتوار کو ملتان ہی میں کھیلا جائے گا،پہلے دو میچ جیت پر پاکستان سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے ، پاکستان آخری میچ بھی جیت کر وائٹ واش کی کوشش کرے گا۔
Comments are closed.