پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو120رنز سے ہر ا دیا

ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو120رنز سے ہر ا دیا اور سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ مہمان ٹیم کی بیٹنگ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 155 رنز پر آو ٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز 276 رنزکے تعاقب میں 155رنز پر آوٹ ہوگئی۔بروکس 42، میئر 33 اور پوران25 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 4محمد وسیم نے 3 اور شاداب نے 2 وکٹیں حاصل کیں ایک شاہین شاہ کے حصے میں آئی۔

سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے، تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے276 رنز کا ہدف دے دیا، امام الحق ، بابراعظم نے نصف سنچریاں بنائیں باقی بیٹراچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

اوپنر فخر زمان دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی جلدی آوٹ ہوئے اور صرف17 رنز پر آوٹ ہوگئے اس کے بعد بابر اور امام کے درمیان120 رنز کی شراکت ہوئی۔

دوسرے آوٹ ہونے والے امام الحق تھے جو سنگل رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوئے انھوں نے72رنز بنائے، بابراعظم 77 پر آوٹ ہوئے ۔خوشدل اور شاداب نے22،22 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

محمد حارث صرف 6 رنز بنا کرپویلین لوٹے محمد نواز3رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے 15 اور محمد وسیم نے 17 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزری جوزف نے 2،فلپ نے 2 اور اکیل حسین نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئےبابراعظم کا کہنا تھا پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، پہلے میچ میں بیٹرز اور بولرز نے اچھا پرفارم کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Comments are closed.