صدر کا انکار گیا بےکار، الیکشن ایکٹ ونیب ترمیمی بل منظور

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر کا انکار گیا بےکار، الیکشن ایکٹ ونیب ترمیمی بل منظور، حکومت صدر مملکت کے انکار کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کر لی.

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بل 2022 کثرت رائےسےمنظور کر لیے گئے، اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے ایوان میں ترمیمی بل پیش کیے جو کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔

ایوان نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی بھی منظوری دی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ صدر نے یہ بل مزید بحث کے لئے واپس کر کے اپنے اختیار سے انحراف کیا.

انھوں نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ صدر آئین سے انحراف کریں گے صدر مملکت بظاہر کسی پارٹی کے صدر لگتے ہیں صدر خدشات بے معنی بے وزن ہیں الیکشن کمیشن کے خط پر موجودہ قانون ساِزی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ناموس رسالتﷺکیلئے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں ناموس رسالتﷺپرایوان سےمشترکہ قرارداد منظور ہونی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سوال اٹھایا کہ اس ہاؤس میں شاہ محمودقریشی نےکہا میں استعفیٰ دیتا ہوں کیا شاہ محمود کا استعفیٰ آ گیا ہے؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ردعمل میں کہا ہے کہ آج سمجھ لیں نیب اور ایف آئی اے ختم ہو گئے ان کی چوریاں معاف ہو گئیں انہیں آج این آر او ٹو انہیں مل گیا اب شہبازشریف نیب اور ایف آئی اے کا سربراہ بن جائے گا.

Comments are closed.