پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے 306 رن کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
As cool as you like 😎@mnawaz94 seals the deal with a scintillating SIX 🔥#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/NWmFyEpgVp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دونوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر امام 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اور نئے آنے والے بیٹر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 237 رنز تک لے گئے۔اس دوران بابر نے ون ڈے کیریئر کی 17 ویں سنچری اسکور کی اور 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
رضوان بھی 59 رنز بناکر آوٹ ہوئے، اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔انہوں نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
The moment @babarazam258 etched his name in the record books 🙏#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/D7caU729F3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔۔
ملتان میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر305 رنز بنائے جس میں شائے ہوپ کے شاندار127 رنز شامل تھے۔
بروک نے70،پاول 32، پوران 21اور شیفر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکتتان کی طرف سےحارث روف نے4، شاہین شاہ آفریدی نے2 اور شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
The highlights from Shai Hope's phenomenal ton 💯#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/75nHpWhcWk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
پاکساتن نے 15 اوورز کے کھیل تک 70رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے، بابراعظم18 اورامام الحق 41 رنز پر کھیل رہے ہیں جب کہ فخرزمان11رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔
Comments are closed.