پاکستان ویمن ٹیم کو آخری میچ میں شکست، سیریز 2-1سے جیت لی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سری لنکا ویمنز نے آخری ون ڈے 93 رنز سے جیت لی، پاکستان ویمن ٹیم کو آخری میچ میں شکست، سیریز 2-1سے جیت لیا ۔

پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلا گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے۔

پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، آغاز میں ہی مہمان ٹیم کی دو وکٹیں 4 رنز پر گر گئیں۔

اس کے بعدکپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری اور ہرشیتا مداوی کے 75 رنز کے بدولت مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

سری لنکا ویمنز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں پاکستان ٹیم 42ویں اوور میں 167 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور اوشاڈی رانا سنگھے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر سری لنکن کپتان چماری اتاپتو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ پاکستان کی اوپننگ بیٹر سدرا امین کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کرلی، دنوں ٹیموں کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کیا تھا تاہم ایک روزہ سیریز کا آخری میچ ہار گئیں۔

Comments are closed.