مریم نواز کا اپنے چچا شہباز شریف کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے چچا شہباز شریف کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ، کہا شہباز شریف کرسی چھوڑو تباہی کا ٹوکرا سر پہ رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ مریم نواز نے کہا یہ تباہی عمران خان چھوڑ کر گیا ہے.
سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے یہ بھی کہا شہبازشریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالےگا، عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔
مریم نواز نے کہا عمران خان نے 4 سال سب کچھ تباہ کیا، اب کہتاہے شہباز شریف اپنے 4 ہفتے کا حساب دے، چار سال پاکستان کی تباہی اوربربادی کی گئی، ایک اناڑی اور نااہل کو لا کر22 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا.
انھوں نے کہا عمران خان کی وجہ سے آج معیشت وینٹی لیٹرپر چلی گئی، آج دہشت گردی نے پھر سر اٹھالیا ہے، کہا جاتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج نواز شریف کو کہا جا رہا ہےکہ واپس آؤ.
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں معیشت نے ترقی کی، شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا عوام پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹے اس سے بہتر ہے حکومت کو خیر آباد کہہ دو،حکومت کو خیر باد کہہ دو اور میدان میں آجاؤ۔
نوازشریف کے دور میں معیشت نے ترقی کرنی شروع کردی موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھائے.غریب آدمی دو وقت کی روٹی کما سکتا تھا.پھر پاکستان کی بدقسمتی ایک کھلنڈرے کو نااہل اور نالائق کو 22 کروڑ عوام پہ مسلط کردیا گیا.#SargodhaJalsa@MaryamNSharif pic.twitter.com/PLUFGiV2zO
— PML(N) (@pmln_org) May 19, 2022
مریم نواز نے جلسے میں عوام سے سوال کیا کہ اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو دو تہائی اکثریت دو گے؟ اجتماع نے ہاں میں جواب دیا.
لیگی رہنما نے کہا عمران خان ایک فتنے اور پاکستانی ریاست کے آستین میں چھپے سانپ کا نام ہے ، جس جس نے عمران کو دودھ پلایا ، اس نے اسی کو ڈس لیا ، عمران خان تم بال نوچو، دانت پیسو یا الٹے لٹک جاؤ، تمہارا کھیل، ختم شد.
مریم نواز نے کہا بڑی ڈھٹائی سے کہتا ہے حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی،عوام کے لیے مشکل فیصلے کرنا درد دل رکھنے والے حکمران کے لیے مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو آزادی اور خود مختاری کے بھاشن دیتا ہے، جس نے خود کما کر نہیں کھایا اس کے منہ سے خود مختاری کی بات اچھی نہیں لگتی.
کہا ریاست مدینہ کے دعوے دار کے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھاجاتے ہیں جتنا بنی گالہ کے اطراف کی آبادی کے لوگ ایک مہینے میں نہیں کھاتے۔
انھوں نے کہا آخری ڈرامہ سن لو، کہتا ہے مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، جھوٹے نے قتل کے ثبوت بچوں کو بھیج دیے، پاکستان کی عوام کے پاس تمہارے جھوٹ کے ثبوت ہیں.
ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچی ہے تو اس جرم کا ثبوت عمران خان ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچی ہے تو جرم کا ثبوت عمران خان ہے، حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑی تو اس جرم کا ثبوت عمران خان ہے۔
اس کی زبان کتنی گندی ہے اسے یہ نہیں معلوم کہ ایک خاتون کے بارے کیا زبان استعمال کرنی ہے.عمران خان تم نے مریم نوازشریف کو گالی نہیں دی تم نے پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے.
مریم نواز شریف, نوازشریف کی بیٹی ہے وہ مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے#SargodhaJalsa@MaryamNSharif pic.twitter.com/wWoQ5Shs5Y— PML(N) (@pmln_org) May 19, 2022
مریم نواز نے کہا شہبازشریف کے خلاف سومو ٹونوٹس لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ، بشیر میمن کے الزام پر بھی سوموٹونوٹس ہونا چاہیے، شہزاد اکبر کے خلاف بھی سوموٹونوٹس ہونا چاہیے.
ان کا کہنا تھا کہ ایک سوموٹو نوٹس فارن فنڈنگ پر بھی ہونا چاہیے،عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، اسےروکنا چاہیے، پرورش نہیں کرنی چاہیے، جب تک عمران جیسا فتنہ ہے،خون سے لکھ کر دیتی ہوں پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.