ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت
فوٹو :فائل
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت دینے کااعلان کیا گیاہے۔
اس حوالے سے کشمیر پریئمیر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ لیگ میں شرکت کےلئے دعوتیں دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کشمیر پریمیئرلیگ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ میں شامل ہونے اور کھیلنے کی دعوت دینے کافیصلہ کیاہے۔
کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا ہےکہ ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے اور اگر وہ آئیں گے تو ہمیں خوشی ہوگی۔
عارف ملک کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی چاہیں تو بحیثیت کھلاڑی کشمیر پریمیئرلیگ کا حصہ بنیں یا بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں۔
صدر کشمیر پریمیئرلیگ کا کہنا ہے کہ ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں۔
واضح رہےعارف ملک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ دعوت خود دے رہے ہیں یا دفتر خارجہ کی خواہش ہے کیونکہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی تعلقات جس طرح سرد مہری کا شکارہیں ایسے وہ کیسے دعوت دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.