حنیف عباسی کو شیخ رشید کی وگ نہ ملی، عدالت نےکام سے روک دیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حنیف عباسی کو شیخ رشید کی وگ نہ ملی، عدالت نےکام سے روک دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روک دیا۔
شیخ رشید کی حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے جب کہ دوسری جانب ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ بھی پیش ہوئے۔ حنیف عباسی کی جانب سے وکیل احسن بھون نے وکالت نامہ جمع کرایا اور جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
عدالت کو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو اس تقرری پر نظرثانی کا لکھا ہےجس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سزا برقرار ہو اور کالعدم نا ہو تو کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں رکھ سکتا.
یہ کہ کر چیف جسٹس نے کہا آئندہ سماعت تک حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے روک دیتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ حنیف عباسی آفیشلی کام نہیں کریں گے.
امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے، اس موقع پر حنیف عباسی کے و کیل احسن بھون نے استدعا کی کہ ایک دم فیصلہ نہ دیں پہلے دلائل مکمل کرلیں.
وکیل کی استدعا پر عدالت نے حنیف عباسی کو کام سے روکنے کا ڈائریکٹ آرڈر جاری نہیں کیا تاہم کیس میں 27 مئی تک دلائل طلب کر لیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معاون خصوصی بننے کے بعد گفتگو میں حنیف عباسی نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ جو شخص شیخ رشید کی وگ لا کر دے گا میں اسے 50 ہزار روپے انعام دوں گا.
Comments are closed.