ڈالر کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح 200 روپے تک پہنچ گئی
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ڈالر کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح 200 روپے تک پہنچ گئی،بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کی اور 200 روپے 25 پیسے تک پہنچ گئی.
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 98 روپے39 پیسے پر بند ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کی قیادت میں برسرِ اقتدار مخلوط حکومت بے بس ہو گئی.
کافی دنوں سے ڈالر کی قیمت اوپر ہی اوپر جارہی ہے اور اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے، آج ڈالر کی قیمت 197 روپے ہوچکی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز یعنی منگل کو ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 196.99 روپے ہوگئی تھی ۔
انٹر بینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی تھی ۔
گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس حوالے سے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کے طلب اور رسد کا توازن بگڑا ہے۔
ماہرین کے نزدیک یہ فرق بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا، خیال رہے کہ ملکی میں حکومت کی تبدیلی کے باعث ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اب نئی نئی تاریخ بن رہی ہے.
Comments are closed.