ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان جاری ہے اورانڈیکس پوائنٹس کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اپوزیشن سے حکمران اتحاد میں تبدیل ہونے والی گیارہ جماعتوں کی حکومت مہنگائی کے آئے بند باندھنے میں ناکام رہی تو روپے کی قدر میں کمی بھی نہ روکی جاسکی،پاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح190تک پہنچ گیا ۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں 188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم بدھ کوبھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا،ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42901 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان میں پہلے ہی عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا تھا حکومت کی تبدیلی نے مہنگائی کم کرنے کی بجائے اس میں ریکارڈ اضافہ کردیاہے ، چکن، گوشت، آٹا، چینی، گیس، سبزیاں اور فروٹس قوت خرید میں نہ رہے۔
Comments are closed.