ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمہ میں بری
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمہ میں بری ہوگئے ہیں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان اوردیگردوافراد منہاج قاضی اوررئیس مما کو بری کردیا گیا۔
عامر خان اور دیگر ملزمان کے مقدمہ کا کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگری کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے فیصلہ سنایا، ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان و دیگر کیخلاف نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزامات تھے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنیوینئر عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما کو بری کردیا۔
عامر خان اور دیگر کے خلاف استغاثہ مقدمے میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ خصوصی عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ مقدمے میں 2 ملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، ملزمان کیخلاف عزیز آباد تھانے میں مارچ 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.