کراچی میں خود کش حملے میں اپنے شہریوں کی ہلاکت پر چین کاردعمل
بیجنگ(ویب ڈیسک) کراچی میں خود کش حملے میں اپنے شہریوں کی ہلاکت پر چین کاردعمل سامنے آگیاہے، چینی اساتذہ کو کوہدف بنانے کی شدید مذمت کی اور غم و غصے کااظہار کیاگیا۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کراچی دہشتگردی واقعہ کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے چینی اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی۔
بیان میں کہا گایہے کہ چینی شہریوں کاخون رائیگاں نہیں جانےدیاجائےگا،ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی انسداددہشت گردی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
چین کی طرف سےیہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کےکٹہرے میں لانے کیلئےمل کر کام کریں گے۔
جیتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کو حملےکی بھاری قیمت چکانا ہو گی چین اورپاکستان کی دوستی اٹوٹ ہے سی پیک کو سبوتاژ کرنےکی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
واضح رہے گذشتہ روز کراچی یونیورسٹی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
کراچی یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی مرنے والوں میں ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی شامل ہے۔
Comments are closed.