عمران خان نے سڑک نہیں، گھر کے راستے کیلئے 30 لاکھ دیے تھے
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے کا بھانڈه پھوڑ دیا.
جی ٹی وی کے پروگرام ریڈ زون میں اینکر پرسن علی رضا علوی کے سوال کے جواب میں شیخ عنصر عزیز نے بتایا کہ 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ان کے گھر بنی گاله ملنے گئےتھے.
شیخ عنصر عزیز نے بتایا کہ اس وقت عمران خان نے درخواست کی کہ براہ کرم بنی گالہ تک سڑک بنوادی جائے جس پر نواز شریف کے حکم سے مین مری روڈ سے بنی گالہ عمران خان چوک تک سڑک بنوائی گئی.
— ܁ᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠZameeni Haqaiq (@zameenihaqaiq) April 23, 2022
انھوں نے کہا اس کے بعد عمران خان نے چوک سے آگے اپنے محل کے اندر تک سڑک کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کیے یه وه سڑک ہے جو صرف وہ خود یا ان سے ملنے آنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں.
سابق میئر نے کہا عمران خان کو چاہیے کہ توشہ خانے سے کمائے ہوئے باقی 17 کروڑ 70 لاکھ کا حساب دیں قوم تفصیلات جاننا چاہتی ہے.
واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جلسہ عام میں ہزاروں افراد کے سامنے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے توشه خانه کے پیسوں سے عوام کیلئےسڑک بنوائی تھی.
جس پر اس وقت کے میر اسلام آباد نے واضح کیا کہ بنوائی جانے والی سڑک خودان کے اپنے محل کی سڑک ہے جہاں عام آدمی گذر بھی نہیں سکتا اور اس کیلئے 18 کروڑ نہیں صرف 30 لاکھ دئیے گئے۔
Comments are closed.