شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے پر آمادہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے پر آمادہ ہوگئی، واشنگٹن میں موجود وزیرخزانہ کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف حکام کہتے ہیں پٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جو کہ پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے کیلئے واشنگٹن میں موجود ہیں نے ایک بیان میں قو م کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیاہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسما عیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے پر زور دیا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا اور بیان میں عندیہ دے دیا اضافہ کرنے کا۔
اس موقع پروزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا، نئے وزیر خزانہ پاکستان میں موجودگی کے دوران ہی سبسڈی کو بڑا بوجھ قرار دے چکے تھے۔
اپوزیشن میں رہ کر آئی ایم ایف قرضہ کو طعنہ بنانے والے نئے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے، متفق ہیں یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازع نہیں ہونا چاہیے۔
وزیرخزانہ نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے بھی خطاب کیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے
Comments are closed.