صدر مملکت کی وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت، حلف پھر لٹک گیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) صدر مملکت کی وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت، حلف پھر لٹک گیا، اس سے قبل پنجاب میں بھی گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے بھی پنجاب کی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکمران اتحاد کی نئی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد کابینہ کی آج ہونے والی حلف کی تقریب موخر کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد صدر مملکت کے فیصلے کے بعد عدالت جانے کے علاوہ صدر کے مواخزے کے بارے میں بھی غور کررہاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے صدر مملکت کی معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کیاگیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے بھی صدر کی موجودگی میں حلف لینے سے معذرت کی۔
پاکستان میں سیاسی کے بعد آئینی بحران پیدا ہورہاہے ۔ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے احکامات کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر نے اپنا حکم جاری کیاجسے سیکرٹری اسمبلی نے تسلیم نہیں کیا، عدالت نے بھی حمایت نہیں کی تھی۔
بعد میں ڈپٹی اسپیکر کے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل پر سیکرٹری اسمبلی نے تحفظات کااظہار کیا تھا پھر گورنر نے اس جمہوری عمل پر اعتراض کرتے ہوئے نئے قائد ایوان سے حلف لینے سے انکارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تاہم اس دوران گورنر نے وزیراعظم کے احکامات ماننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی نوٹیفائی صرف صدر کرسکتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج گورنر سندھ اور اٹارنی جنرل کے استعفے منظور کرلئے تاہم انھوں نے سمری پر فیصلے تک گورنر پنجاب کو فرائض انجام دیتے رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed.