نواز شریف عدالتی فیصلے پر خوش، قوم کو مباکباد دیتا ہوں، قائد مسلم لیگ ن
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف عدالتی فیصلے پر خوش، قوم کو مباکباد دیتا ہوں، قائد مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ایسے شخص سے نجات ملی جس نے پاکستان کو معاشی طور پہ تباہ و برباد کردیا اور پاکستان کو کنگال کرکے رکھ دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے کہ اس سے نجات ملی ہے،انھوں نے کہا آج قوم کے لیے بہت مبارک دن ہے۔
Poise, grace, statesmanlike ♥️ https://t.co/lTBhEUacpQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2022
نواز شریف نے کہا میں اپوزیشن جماعتوں کو داد دینا چاہتا ہوں، ان کی کاوشیں اور کوششیں رنگ لے آئی ہیں او ر اب کامیابی کے امکانات یقینی ہو گئے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ ہوچکے ہیں، ملک کی معاشی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے اور ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
Comments are closed.