آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑتا رہوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، کل قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے وہ کل شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی طر ف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے میں نے کل کابینہ کا اجلاس بلایا ہے اور ساتھ ہی ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا ۔ اور کل شام قوم سے خطاب کروں گا۔

http://

 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایک بار پھر کہا کہ قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ سے آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑتا رہوں گا۔

واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلے میں کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانیکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونیکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ۔

Comments are closed.