آسٹریلین ویمن ٹیم انگلینڈ کو 71رنز سے ہرا کر عالمی چمپئن بن گئی
کرائسٹ چرچ( ویب ڈیسک)آسٹریلین ویمن ٹیم انگلینڈ کو 71رنز سے ہرا کر عالمی چمپئن بن گئی،نیٹ سیور کی 148 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود آسٹریلیا نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا ہے اور یہ اعزاز ساتویں مرتبہ حاصل کیا۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا،آسٹریلین اوپنرز الیسا ہیلی اور ریچل ہینز نے اپنی ٹیم کو 160 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
ریچل ہینز 68 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں الیسا ہیلی نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ بیتھ مونی کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے مزید 156 رنز کی شراکت قائم کی۔
All smiles 🤩#CWC22 | 📸 @CricketAus pic.twitter.com/teVoQrFEAu
— ICC (@ICC) April 3, 2022
الیسا ہیلی 26 چوکوں سے مزین 170 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئیں، یہ اب تک مردوں اور خواتین کے مقابلوں کے ورلڈ کپ فائنل میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے بڑی اننگز ہے۔
بیتھ مونی 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے جو کسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں اب تک کا دوسرا بڑا اسکور ہے، جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں کسی ٹیم نے 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
انگلینڈ کی آنیا شربسول نے تین وکٹیں حاصل کیں،ہدف کے تعاقب میں ڈینی ویٹ 4 جبکہ ٹیمی بیونوٹ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو انگلینڈ کی ٹیم 38 رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی۔
2015 🏆
2022 🏆Just two champions in one frame 📸#CWC22 pic.twitter.com/IXzQmh3oUv
— ICC (@ICC) April 3, 2022
بعد میں کپتان ہیتھر نائٹ اور نیٹ سیور نے 48 رنز کی شراکت کی لیکن 86 کے مجموعے پر انگلش کپتان کی اننگز اختتام کو پہنچی،نیٹ سیور نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ۔
سیور نے ناقابل شکست 148 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ باری بھی انگلینڈ کو فائنل میں 71 رنز کی شکست سے نہ بچا سکی،انگلینڈ کی پوری ٹیم 285 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
الیسا ہیلی کو میچ کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed.