عمران خان شکست دیکھ کرقوم کو تقسیم کی سازش کررہے ہیں، شہبازشریف
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عمران خان شکست دیکھ کرقوم کو تقسیم کی سازش کررہے ہیں، شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کے خلاف راستہ اپنا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کےصدر نے کہا کہ یہ آئین اور قانون کے راستے پر چلنے سے انکاری ہیں،عمران خان براہ راست آئین سے ٹکراؤ لے رہے ہیں،شہبازشریف شکست کے بعد تشدد پر اکسانے کاحساب دینا ہوگا.
انھوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کل پر امن ماحول ہوگا اور عمران نیازی کو اپنا تھوکا ہوا چاٹنا پڑے گا، شہبازشریف ممبران کو پرامن طریقے سے پارلیمان میں داخل ہونے کا حق حاصل ہو.
شہبازشریف نے کہا کہ کچھ کرم فرماوں نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے میں نے بات کسی اور تناظر میں کہی تھی.
جاری ہے
Comments are closed.