اپوزیشن اتحاد کے سینئرز رہنماوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر مشاورت

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے اپوزیشن اتحاد کے سینئرز رہنماوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے،امریکی حکام سے ملاقات کرنے والے آٹھ منحرف ارکان بھی نشانے پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے ، وزیراعظم نے اسی لئے وزارت قانون کا اضافی قلمدان فواد چوہدری کو دے دیا ہےتاکہ اس حوالے سے جلد پیش رفت ممکن ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون کا اضافی قلمندان ملنے کے بعداسی لائن کو فالو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کرنے کےلئے عدالت میں جانے کا اعلان کیاہے۔

ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سینئررہنماوں اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کرنے والے آٹھ منحر ف ارکان کے خلاف بغاوت کے مقدمات کےلئے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے وزیراعظم عمران خان پراعتماد ہیں کہ انہوں نے قوم کو یہ سمجھا دیا ہے کہ ان کے خلاف غیر ملکی سازش ہو رہی ہے اور جو لوگ اس کے حق میں ووٹ دیں گے وہ غدار کہلائیں گےکیونکہ وہ بیرونی سازش کاحصہ بنیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بھی کہا کہ انھیں ان ملاقاتوں اور سازش کا پہلے سے علم تھا، اس مراسلے کو او آئی سی کے اجلاس کے باعث تاخیر سے لایا گیا، ہم نہیں چاہتے تھے کے باقی ممالک پر اثر پڑے۔

Comments are closed.