پاکستان کا امریکا میں جمہوریت سے متعلق مکالمے میں شرکت سے انکار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کا امریکا میں جمہوریت سے متعلق مکالمے میں شرکت سے انکار کردیا، اس بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے سامنے آئی ہے۔
ان خیالات کااظہاروزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کے دوران کیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا میں جمہوریت کےعنوان سےمکالمے کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان سے تین منٹ پر محیط "ریکارڈڈ بیان” دینے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا سوال و جواب سیشن میں پاکستان شامل نہیں ہوگا جس پر ہم نے اس مکالمے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشیدگی کے قطعی حامی نہیں ہیں، جنگیں معاشی بحرانوں سمیت ہمہ قسم کے مضمرات کا باعث ہوتی ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہوتے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گفتگو کے دوران واضح کیاکہ دنیا میں ملک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں مگر خود مختاری ،سالمیت عزیز ہوتی ہے
Comments are closed.