پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے تاریخی جیت
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے تاریخی جیت، کپتان بابراعظم اور امام الحق کی سنچریاں، فخرزمان نے 67 رنز بنائے.
پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے، بابراعظم 113، امام 106 اور رضوان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل 27 اور افتخار 13 رنز بنا کر ناٹ رہے.
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1509595427896795144?t=XU4KgXKRc0FnBo2AYuwANQ&s=19
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف جیت کیلئے 349رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا، ٹریوس کی سنچری، مہمان بیٹرز نے پاکستانی باولرز کی خوب دھلائی کی ، شاہین شاہ 4وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باولر رہے۔
فرنچ ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے ایل بی ڈبلیو کیا، پہلے میچ کے سنچری میکر ٹریوس ہیڈ نے 89رنز کی اننگز کھیلی ، نوجوان بلے باز مک ڈرمٹ اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کرنے کے بعد104رنز پر آوٹ ہوگئے۔
ٹریوس اور مک ڈرمٹ کے درمیان دوسری وکٹ پر162رنز کی تیز رفتار شراکت ہوئی،مارنس لوبشین نے58اور اسٹونس نے49رنز کی باریاں کھیلیں،ایبٹ 28رنز بنا کر نمایا ں رہے۔
Wait up, @HarisRauf14’s got it.
4 wickets for @iShaheenAfridi 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/3Gxqk0vY5F— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2022
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑی آوٹ کئے جب کہ محمد وسیم جونیئر نے2اور خوشدل شاہ اور زاہد محمود کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی پاکستان کا آغاز اچھا تھا مگر اس کے بعد باولرز بے بس دکھائی دیئے۔
Cool catch by @HarisRauf14 👏🏼
Maiden ODI wicket for @Wasim_Jnr 🎉 #BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/1cfPeCOgBg— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2022
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے ، میچ میں آخری وقتوں میں ڈیو فیکٹر اہم ہوگا، پاکستان نے آج کے میچ میں آوٹ اآف فارم حسن علی کی جگہ شاہین شاہ کو کھلایا ہے ۔
آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ ، میکڈرمٹ ، مارنوس لبوشین ، اسٹوئنس،کیمرون گرین ، ایلکس کیری، شان ایبٹ ، نیتھن ایلیس،ایڈم زمپا اور مچل سوئپسن شامل ہیں، پہلا میچ مہمان ٹیم نے88رنز سے جیت لیا تھا۔
Comments are closed.