مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر قاتلانہ حملے میں زخمی، گارڈ کا بازو ٹوٹ گیا
مانسہرہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر قاتلانہ حملے میں زخمی، گارڈ کا بازو ٹوٹ گیا، اے سی ماروی شیر ملک پرغازی کوٹ میں 3 افراد نے حملہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کیا اور غازی کوٹ پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک دی اور کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی ہیں.
ملزمان کا موقف تھا کہ ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے، غازی کوٹ پہنچنے سے پہلے بھی ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا.
اس دوران ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے، تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کا بھی کہا، کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔
جھگڑے میں ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کیا جس سےاس کا بازو ٹوٹ گیا ، موقع پر جمع ہونے والے افراد نے تینوں ملزمان کو قابو کر لیا جنھیں بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کی درخواست پر تھانہ سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.
Comments are closed.