عمران خان کے بچوں کی ماں جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئیں
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور( ویب ڈیسک)عمران خان کے بچوں کی ماں جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئیں،ان کے زخمی ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی ناک شدید زخمی نظر آ رہی ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ زخم کیسے آیاہے۔
جمائما کی ناک پر پڑے نیل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ منہ کے بل گری ہیں،جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لفظوں میں بات کرنے کے بجائے ایموجیز میں بات کی گئی ہے۔
برطانوی فلم پروڈیوسر کے شیئر کردہ تصویر کے ایموجیز کے مطابق اُنہیں ناک پر چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے آئی ہے،دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں جِلد صحتیابی کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.